پاک بحریہ کا میری ٹائم مسائل پر سمینار ، نئی ٹیکنالوجی کے حصول پر زور

پاک بحریہ کا میری ٹائم مسائل پر سمینار ، نئی ٹیکنالوجی کے حصول پر زور
pakistan navy seminar 24 news پاکستان بحریہ سیمینار


کراچی (24 نیوز)پاک بحریہ کے زیر اہتمام کراچی میں میری ٹائم مسائل پر سیمینار ، وائس ایڈمرل کلیم شوکت کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق نئی ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمینار میں پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں ، حکمت عملی اور ضروریات کے حوالے سے مقالے پیش کیے گئے۔

جنگی آپریشنز میں جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے عمل دخل ، ساحل اور بندر گاہوں کے دفاع پر بھی مقالے پیش کیے گئے۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

تقریب کے آخری حصے کے مہمان خصوصی وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے مستقبل میں بحری آپریشنز کی نوعیت بدل کر رکھ دی ہے۔

جدید تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے پاک بحریہ نئی ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے کوشاں ہے ، پاک بحریہ وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہے۔