حکومت نے فلم 'ورنہ' پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی: مریم اورنگزیب

حکومت نے فلم 'ورنہ' پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی: مریم اورنگزیب


اسلام آباد (24 نیوز): وزیرِ مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستانی فلم ' ورنہ ' پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی ہے اور صرف اس فلم کے فُل بورڈ ریویو کے لیے کہا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم سینما گھروں پر ضرور لگائی جائے گی۔

 

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے بی بی سی سے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستانی فلم ' ورنہ ' پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی ہے اور صرف اس فلم کے فُل بورڈ ریویو کے لیے کہا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ آج ہی اس فلم کا فُل بورڈ ریویو ہو جائے گا جس کے بعد فلم لگائی جائے گی اور ضرور لگائی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ 'اس فلم میں حکومت کو نشانہ بنایا گیا ہے اس لیے اس فلم پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

 

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ' ورنہ ' کے لیے فُل بورڈ ریویو کے عمل کو تیز کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز وفاقی سینسر بورڈ نے ' ورنہ ' کو نمائش کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔