تجارتی تنازعات طے کرنے والے ادارے حقوق دانش کا 12 سال بعد کام شروع


(24نیوز): سراج محمد خان کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس کو بتایا گیا کہ تجارتی تنازعات طے کرنے والے ادارے حقوق دانش نے 12 سال بعد کام شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری تجارت نے اجلاس کو بتایا ہے کہ گذشتہ برس یہ ادارہ وزارت کے حوالے کیا گیا ہے اور اس نے کام شروع کردیا ہے، ادارے کی کارکردگی اور برآمدات اور درآمدات اور تجارتی خسارے کی وجوہات پر بھی غوروخوص کیا گیا ہے۔ اجلاس میں تجویز دی گئی ہے کہ حقوق دانش کے دفاترملک کے دیگر علاقوں کی طرح پشاور اور کوئٹہ میں بھی کھولے جائیں۔