پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 280 پوائنٹ گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 280 پوائنٹ گر گیا


کراچی (24 نیوز): پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس دو سو اسی پوائنٹ گر گیا، شئیرز کی خریدو فروخت میں بھی 36 فیصد کمی دیکھی گئی۔

 

مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے اختتام تک مندی برقرار رہی، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرد انڈیکس میں تین سو سے زائد پوائنٹ کی کمی بھی دیکھی گئی، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس چالیس ہزار چھ سو باسٹھ پر بند ہوا، تین سو سرسٹھ کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا، ایک سو پینتالیس کی قیمت میں اضافہ، جبکہ دو سو ایک کی قیمت میں کمی ہوئی۔

 

مجموعی طور پر نو کروڑ چار لاکھ شئیرز کا لین دین ہوا، مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت بتیس ارب روپے کی کمی سے تراسی کھرب پچھہتر ارب روپے رہ گئی۔