پنجاب ہمارا گڑھ ہے، نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہئے: بلاول بھٹو

 پنجاب ہمارا گڑھ ہے، نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہئے: بلاول بھٹو


لاہور (24نیوز):چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے آج بھی لاہور میں مصروف دن گزارا, چیئرمین پیپلزپارٹی نے دیرینہ پارٹی کارکن دلاور بٹ کے گھر جا کر ان کی عیادت کی، بلاول بھٹو معروف ادیب، کالم نگار منوبھائی کے گھر بھی گئے اور انکی عیادت کی۔

بلاول بھٹو سے علامہ راجا ناصرعباس کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، بلاول بھٹو نے سید ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اغوا میں پنجاب حکومت ملوث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی ن لیگ کی نام نہاد جمہوریت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی،سینیٹ اور سندھ اسمبلی میں آواز اٹھائے گی۔

بلاول بھٹو سے بیرسٹرعامرحسن نے بھی ملاقات کی اور پارٹی اموراورمستقبل کےلائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب ہمارا گڑھ ہے، نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہئے۔پیپلزپارٹی نے سیاست میں ہولوگرام ٹیکنالوجی متعارف کرادی، بلاول بھٹو نے ویب سائیٹ پر وڈیو جاری کر دی ، وڈیومیں دکھائےگئے کنٹینر پیپلز پارٹی کے جھنڈے اور تیر سے سجے ہیں۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے علماء ونگ اور ڈاکٹرز فورم کے عہدیداروں کا بھی اعلان کیا، علامہ یوسف اعوان پی پی علماونگ اور ڈاکٹرخیام حفیظ ڈاکٹر فورم پنجاب کےصدر مقرر کر دیے گئے۔