گورنر پنجاب نے احسن اقبال کو اعزازی ڈگری جاری کرنے کی منظوری دیدی


لاہور (24 نیوز): گورنر پنجاب نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری جاری کرنے کی منظوری دے دی، یو ای ٹی کے کل ہونے والے کانووکیشن میں ڈگری سے نوازا جائے گا۔

 

یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی سینڈیکیٹ نے جون میں منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری جاری کرنے کی منظوری دی تھی، گورنرپنجاب کی جانب سے سینڈیکیٹ کے فیصلے کی توثیق کردی گئی ہے۔

 

احسن اقبال کو تعلیم اور پلاننگ میں غیر معمولی اصلاحات متعارف کرانے پر کل ہونے والے یو ای ٹی کے کانووکیشن میں اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا۔