ملتان سلطانز کے عمران طاہر پی ایس ایل میں رنگ جمانے کو بے قرار

ملتان سلطانز کے عمران طاہر پی ایس ایل میں رنگ جمانے کو بے قرار


 (ویب ڈیسک): ملتان سلطانز کے عمران طاہر پی ایس ایل میں رنگ جمانے کو بےقرار ہیں، جنوبی افریقن کرکٹر کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کی بہترین لیگ کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں۔

 

اب سیٹی بجے گی اور رنگ جمے کا ملتان سلطانز کے ساتھ، ملتان سلطانز پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننی ہے۔ پہلے ڈرافٹ پر ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کے بڑے کھلاڑی عمران طاہر کا بھی انتخاب کرلیا۔ عالمی رینکنگ میں چوتھے بہترین باؤلر بھی پی ایس ایل کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہیں۔

 

ٹویٹر پیغام میں عمران طاہر کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل اور ملتان سلطانز کا حصہ بننے پر پرجوش ہیں، جنوبی افریقن کرکٹر نے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ بھی قرار دیا۔

 

عمران طاہر کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل میں ان ایکشن ہونے کے لیے بے چین ہیں۔