مسافروں کے لیئے خوشخبری، پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان

مسافروں کے لیئے خوشخبری، پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان


لاہور(24نیوز): لاہور سے کینیڈا آنے جانے والے مسافروں کے لیئے اچھی خوشخبری ، پی آئی اے نے اپنے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ھے۔لاہور اور ٹورانٹو آنے جانے والے مسافر کسی بھی بکنگ دفتر سے رابطہ کر سکتے ھیں۔

ترجمان پی آئی اے اطہر اعوان کے مطابق لاھور سے ٹورانٹو کا یک طرفہ کرایہ 60 ھزار 800 روپے مقرر کیا گیا ھے جبکہ لاھور سے ٹورانٹو کا دو طرفہ کرایہ 89 ھزار 300 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق لاھور اور ٹورانٹو آنے جانے والے مسافر کسی بھی بکنگ دفتر سے رابطہ کر سکتے ھیں۔