سمن آباد پوسٹ گریجوایٹ کالج آف سائنس،2گروہوں میں فائرنگ سے ایک شخص قتل


فیصل آباد (24نیوز): فیصل آباد میں سمن آباد پوسٹ گریجوایٹ کالج آف سائنس کے سامنے فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈجکوٹ کے دو گروہوں کے مابین دیرینہ

دشمنی تھی جس پر فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب طلباء چھٹی کرنے کے بعد گھروں کو جا رہے تھے۔ عینی شاہدین نے بھی ایسا سمجھا کہ طالب العلموں کے گروہ آپس میں لڑ پڑے تھے، عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص جس کو گولی لگی وہ موقع پر ہی مرا پڑا تھا۔

تھانہ سمن آباد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا اور لاش کو تحویل میں لے کر الائیڈ ہسپتال مردہ خانہ منتقل کردیا، پولیس کے مطابق یہ لڑائی ڈجکوٹ کے دو گروہوں کا نتیجہ ہے اس میں طلباء گروہوں کا کوئی تعلق نہیں، قتل ہونے والے اعجاز کے قاتل کون ہیں اور ان کے نام کیا ہیں؟ حقائق سامنے لانا سمن آباد پولیس کے لئے چیلنج سے کم نہیں۔