الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات سے پہلے 86 افسران کے تبادلے کر دیئے


اسلام آباد (24 نیوز): الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات سے پہلے چھیاسی افسران کے تبادلے کر دیئے۔

 

الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد گزٹڈ افسران کے تبادلے کر دیئے گئے۔ عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ تقرر اور تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔ چاروں صوبوں میں گریڈ اٹھارہ اور انیس کے چھیاسی افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

 

اسلام آباد سیکرٹریٹ سے نو، پنجاب کے ستائیس افسران کے تبادلے کیے گئے۔ سندھ کے تیرہ، بلوچستان کے تئیس جبکہ خیبرپختونخواہ کے چودہ افسران کے نام شامل ہیں۔ تبادلے ہونے والوں میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز اور ریجنل الیکشن کمشنرز بھی شامل ہیں۔