وزیر دفاع خرم دستگیرکی کینیڈا میں سیکرٹری جنرل فیلڈ سروسز سے ملاقات


اسلام آباد(24نیوز): وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کینیڈا میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکر ٹری جنرل فیلڈ سروسز اتل کھارے سے ملاقات کی اور اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے پاکستان کی جانب سے خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق خرم دستگیر خان کینیڈا میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر تین روزہ کانفرنس میں شریک ہیں، اور یہ ملاقات کانفرنس سے قبل ہوئی ہے، وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف اپریشن بالخصوص ضرب عضب میں اہم کا میابیاں حاصل کی ہیں، اور اقوام متحدہ کیساتھ ملکر پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کا خواہاں ہے۔ کہتے ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے اقوام متحدہ کو تربیت فراہم کرنے کیلئے موجود ہیں۔