کراچی کا ویلڈر بیرون ملک جائیداد کا مالک

کراچی کا ویلڈر بیرون ملک جائیداد کا مالک


کراچی (24 نیوز) فالودہ فروش،رکشاڈرائیورکے بعد ویلڈربھی بیرون ملک قیمتی جائیدادکا مالک نکلا، ایف آئی اے کے نوٹس ملنے کے بعدویلڈرعمران کی مشکلات مزیدبڑھ گئیں۔

کراچی میں امیروں کی کرپشن میں راتوں رات امیربننےکاایک اورواقعہ سامنے آگیا، فالودہ فروش، رکشاڈرائیوراورمحکمہ صحت کی ملازمہ کے بعد نشترروڈ کا ویلڈنگ والابھی بیرون ملک جائیداد کی مالک نکل آیا، کسمپرسی کی زندگی بسرکرنےوالےویلڈرعمران کوایف آئی اے حکام نے بیرون ملک جائیداد کی ملکیت پرنوٹس جاری کردیا، ویلڈرعمران کاکہناہےکبھی پوراکراچی بھی نہیں دیکھا دبئی کیاجاؤں گا،دبئی میں کوئی عِزیز نہیں نہ ہی کوئی جائیدادہے۔

علاوہ ازیں ویلڈر عمران دوبچیوں کاباپ ہے جو تیس سال سے ویلڈنگ کرکے گزربسر کرتاہے، متاثرہ ویلڈر عمران کاکہناہے کہ اگر جائیداد ہے تو ڈیم فنڈ میں ڈال دیں، جبکہ ایف آئی اے کانوٹس ملنے کے بعد پورے گھرکی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔