لاہور میں متحدہ مجلس عمل کا ملین مارچ ،تعلیمی ادارے بند


لاہور (24نیوز) متحدہ مجلس عمل کا آج لاہور میں ملین مارچ ہو گا، محکمہ داخلہ پنجاب  نے  مال روڈ پرتعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کی جانب سے آج بارہ بجے ملین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے ، امیر  جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل  کا کہنا تھا کہ لاہور کی اہم شاہراہ مال روڈ پر احتجاج نئی تاریخ رقم کر ےگا، تحفظ ناموس رسالت  کے سلسلے میں آج ہو نے والے ملین مارچ میں علماء، سیاسی و مذہبی رہنما، اساتذہ  کرام، طلباء اور سماجی تنظیموں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب   نے مال روڈ پر تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دیا ہے ، سینٹ انتھونی، کیتھڈرل، سیکرڈ ہارٹ، این سی اے، جی سی یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس بند ہیں جبکہ ایچی سن کالج کھلا رہے گا۔