لاہور میں انوکھا واقعہ، کمسن بچے کی واردات


لاہور (24نیوز) لاہور میں پانچویں جماعت کے طالبعلم نے اپنے ہی گھر میں واردات کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق حسن گھر سے 20لاکھ کی نقدی لے کر فرار ہو گیا، والد طاہر کا کہنا تھا کہ وہ پراپرٹی کا کام کرتا ہے، گھر میں 80لاکھ کی نقدی رکھی اس میں سے 20لاکھ بیٹا لے گیا، حسن کی تلاش جاری ہے جبکہ پولیس کی جانب سے کہنا تھا کہ حسن کو جلد تلاش کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کارروائی کی جاری ہے۔

والد طاہر نے بیٹے حسن کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے، والد   نے بیٹے پر  الزام عائد کیا  کہ پراپرٹی کی 80لاکھ رقم میں سے 20 لاکھ غائب ہیں جبکہ بیٹا حسن بھی گھر  میں موجود نہیں رقم حسن ہی نے چُرائی ہے۔