پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا نوجوان جاں بحق

پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والا نوجوان جاں بحق


اوکاڑہ(24نیوز) رینالہ خورد پولیس لائنز میں کانسٹیبلز کی بھرتی کے لئے ہونے والی دوڑ میں بشیر نامی نوجوان دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد پولیس لائنز میں کانسٹیبلز کی بھرتی کے لئے آنے والوں کی کثیر تعداد نے آج صبح فزیکل ٹیسٹ کے لئے دوڑ شروع کی تو مقررہ وقت پر پہنچنےسے پہلےہی ایک نوجوان جاں کی بازی ہار گیا، پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے والے نوجوان کا نام بشیر ہے، دوڑ میں حصہ لینے والے  چند درخواست گزار دوران دوڑ ٹریک پر گر کر بے ہوش ہو ئے اور   کچھ گر کرزخمی بھی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قبل ازاں پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئیں، پولیس میں بھرتی ہونے کے لئے درخواست گزاروں کو مختلف مرحلوں سے گزرنا پڑا جس کے لئے آج فزیکل ٹیسٹ تھا جس میں ایک نوجوان جان کی بازی ہارگیا۔