سام سنگ نے ٹی وی ریموٹ کی چھٹی کرا دی

سام سنگ نے ٹی وی ریموٹ کی چھٹی کرا دی


24 نیوز: ٹی وی ریموٹ کا دور ہوا پرانا، معروف الیکٹرانک کمپنی سام سنگ نے ایسا ٹی وی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو دماغ کی لہروں سے کنٹرول ہوگا۔

ٹی وی کا ریموٹ گم ہوجانا کسی مصیبت سے کم نہیں ہے،  کورین الیکٹرانک کمپنی سام سنگ نے اس مسئلے کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ یہ کمپنی ایک ایسا ٹی وی بنا رہی ہے جسے ریموٹ سے نہیں بلکہ دماغ کی لہروں سے کنٹرول کیا جا سکے گا، یہ سینٹر آف نیورو پروستھیٹکس سوٹزر لینڈ اور ساؤتھ کوریا الیکٹرونکس مشترکہ تحقیقاتی منصوبہ ہے۔ 

واضح رہے کہ یہ تحقیق ابتدائی طور پر ایسے افراد کی مدد کیلئے شروع کی گئی ہے جو اپنا جسم مکمل طور پر مفلوج ہونے کی وجہ سے اعضاء کو حرکت نہیں دے سکتے،  اس ٹیکنالوجی کی مدد سے وہ صرف اپنے دماغ کی لہروں کو استعمال کرتے ہوئے ٹی وی کو آن یا آف کر سکیں گے،  علاوہ ازیں چینل تبدیل کر سکیں گے اور آواز بھی کم یا زیادہ کر سکیں گے۔