کیلے کی پیداوار کو ’پانامہ‘ سے خطرہ لاحق

کیلے کی پیداوار کو ’پانامہ‘ سے خطرہ لاحق


24نیوز : دنیا بھر میں کیلے کے درختوں میں پانامہ نامی بیماری پھیلنے لگی، بی بی سی کی رپورٹ نے کیلے کے ناپید ہونے کا عندیہ دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے کیلوں کے حوالے سے ایک تشویشناک مگر دلچسپ ڈیجیٹل رپورٹ مرتب کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کیلے کے درختوں کو پانامہ نامی پھپھوندی سے خطرہ ہے,  جو درخت کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیتی ہے,  جسکی وجہ سے دنیا میں کیلے کے ناپید ہونے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے. محققین کو خطرہ ہے کہ اگر پانامہ نامی بیماری لاطینی امریکہ پہنچ گئی جو کہ دنیا میں کیلے کی پیداوار کا سب سے بڑا خطہ ہے تو یہ ختم بھی ہو سکتا ہے.