جسٹس اطہر من اللہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر، نوٹیفکیشن جاری

جسٹس اطہر من اللہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر، نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد ( 24نیوز ) صدر مملکت نے جسٹس اطہر من اللہ کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس اطہر من اللہ کی بطور اسلام آباد ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت قانون نے نوٹی فکیشن صدر مملکت کی منظوری پر جاری کیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس انور کاسی 27 نومبر کو ریٹائرڈ ہوں گے، جس کے بعد جسٹس اطہر من اللہ عہدہ سنبھالیں گے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito