ڈالر کی اونچی اڑان کو بریک لگ گئی

ڈالر کی اونچی اڑان کو بریک لگ گئی


کراچی (24 نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے سستا ہوگیا تاہم انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاؤنڈ  1 روپے25 پیسے سستا جبکہ یورو 56 پیسے مہنگا ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت نے اونچی پرواز روک دی لیکن انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے اضافے سے قیمت 133 روپے 99 پیسے ہوگئی، یورو 56 پیسے مہنگا ہو کر151 روپے 71 پیسےجبکہ برطانوی پاونڈ ایک روپے 25 پیسے سستا ہو کر 172 روپے 49 پیسے کا ہوگیا.

دوسری جانب ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کےمطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت 70 پیسے کی کمی سے134 روپےرہ گئی، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ ایک روپے سستا ہوکر 174 روپے کو ہوگیا جبکہ یورو کی قیمت 152 روپے 50 پیسے پر برقرار رہی۔