چیئرمین نیب نے سیف سٹی منصوبے کے غیر فعال ہونے کا نوٹس لے لیا


اسلام آباد ( 24 نیوز )  ٹوئنٹی فور نیوز کی خبر پر ایکشن ہوگیا، اسلام آباد میں سیف سٹی کے 600 سے زائد کیمرے خراب ہونے پر چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا۔

جسٹس (ر)جاوید اقبال نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو شکایات پر فوری تحقیقات کا حکم دیدیا۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سیف سٹی منصوبے کے 600 کیمروں کے خراب ہونے کا نوٹس لیا ہے۔

چیئرمین نیب کی ہدایت پر اسلام آباد سیف سٹی منصوبے پر اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں جبکہ نیب راولپنڈی کو سیف سٹی منصوبے کے بارے میں شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب نے ہدایات کی ہے کہ سیف سٹی منصوبہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا لہٰذا منصوبے کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito