نواز شریف کا قطری خط سے لاتعلقی کا اظہار

نواز شریف کا قطری خط سے لاتعلقی کا اظہار


24 نیوز : نوازشریف نے قطری شہزادے کے خط سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ، کہتے ہیں  جب کسی ٹرانزیکشن میں میرا نام نہیں تو قطری سے بھی میراتعلق نہیں ہے۔

 نواز شریف نے بھی قطری شہزادے اوراُس کے خط سے اظہار لاتعلقی کردیا ہے۔وہ قطری شہزادہ جو کھبی پاناما کیس میں شریف خاندان کی ناک کا بال تھا ۔ جو پاناما کیس کی منی ٹریل کا بُنیا دی گواہ تھا ، جس کا بیان قطر جاکر لینے کیلئے وزرا دُہائیاں دیتے تھے،آج وہی قطری اجنبی ٹھراہے ۔نواز شریف نے اس  لاتعلقی کا اظہار  بھری احتساب عدالت میں  کیا، سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ میں کسی بھی حیثیت سے ٹرانزیکشن کا حصہ نہیں رہا، میرا نام کہیں کسی بھی دستاویز میں نہیں ہے۔

یاد رہے کہ  پاناما کیس میں  شریف فیملی کی جانب سےقطری خط منی ٹریل کا ثبوت بتایا گیا تھا۔

بڑا شور سُنتے تھے پہلو میں دل کا

  جو چیرا تو اک قطرہ خوں نہ نکلا ۔۔