ہم نے ایک بہادر پولیس افسر کو کھو دیا: میجر جنرل آصف غفور


24نیوز : ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاکستانی پولیس افسر طاہر داوڑ کے اسلام آباد سے اغوا، افغانستان منتقلی اور وہاں قتل کی مذمت کی ہے، افغان حکام کا رویہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ معاملہ افغانستان میں ایک دہشت گرد تنظیم تک نہیں۔

ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایس پی طاہر داوڑ کا افغانستان میں بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے، ہم نے ایک بہادر پولیس افسر کو کھو دیا۔  ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پولیس افسر طاہر داوڑ کا اسلام آباد سے اغوا، افغانستان منتقلی، وہاں قتل اور پھر افغان حکام کا رویہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ معاملہ افغانستان میں ایک دہشت گرد تنظیم تک نہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کی جانب سےبیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں پاکستانی حکام کی تحقیقات جاری ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ افغان سیکورٹی فورسز بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل اور دو طرفہ سیکیورٹی بڑھانےمیں تعاون کرے تاکہ افغان سرزمین کوپاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکا جا سکے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito