وزیراعظم کی بہن علیمہ خانم نے بھاری جرمانہ اور ٹیکس ادا کردیا


24نیوز : وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے بھاری جرمانہ اور ٹیکس ادا کردیا، علیمہ خانم نے بیرون مُلک جائیداد کا 25فیصد ٹیکس اورجُرمانہ ادا کردیا۔

  ذرائع کے مطابق علیمہ خانم نے تاحال نہ تو "بیرون ملک بزنس ڈیلنگ "کی وضاحت کی، نہ ہی جائیداد کی مجموعی مالیت اور اداشدہ رقم کے بارے میں بتایا ہے۔ علیمہ خانم نے بیرون مُلک بزنس ڈیکنگ کی وضاحت نہیں کی      بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے گرد سپریم کورٹ نے گھیرا تنگ گیا تو وزیراعظم کی بہن علیمہ خانم نے بھی دبئی میں جائیداد پر ٹیکس اور جرمانہ ادا کر دیا۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خانم نے اپنی دبئی کی کروڑوں روپے مالیت کی مجموعی جائیداد کا 50 فیصد حصہ ایف بی آر کو دے دیا ہے، علیمہ خانم نے 25 فیصد ٹیکس اور 25 فیصد جرمانے کے طور پر جمع کرایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خانم نے 25 فیصد جرمانہ اپنی جائیداد چھپانے کی وجہ سے ادا کیا ہے، علیمہ خانم نے ٹیکس اور جرمانے سے متعلق معاملہ اپنی قانونی ٹیم کے ذریعے ہینڈل کیا۔

ان کے وکیل نے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر سارے معاملے سے آگاہ بھی کردیا ہے۔ علیمہ خانم نے ایف آئی اے لاہور کو اپنے تحریری جواب میں دبئی پراپرٹی خریدنے کے ذرائع آمدن بتائے تھے جس میں علیمہ خانم نے کہا تھا کہ میں نے دبئی کی پراپرٹی “بیرون ملک بزنس ڈیلنگ” سے خریدی تھی۔ تاہم علیمہ خانم نے تاحال "بیرون ملک بزنس ڈیلنگ "کی وضاحت نہیں کی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito