گلگت بلتستان میں پہاڑیوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

گلگت بلتستان میں پہاڑیوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی


گلگت(24نیوز) گلگت بلتستان میں پہاڑیوں نے برف کی سفیدچادراوڑھ لی۔ ضلع غذرمیں گزشتہ روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔برف باری سے شندورٹاپ پر ٹریفک کا نظام معطل ہے۔

گلگت بلتستان کی حسین وادیاں اوران پرپڑی سفید برف ان کے قدرتی حسن کوچارچاند لگاتی ہے.ضلع غذر،چلاس،ہنزہ اوراسکردو میں کئی فٹ تک برف پڑی ہے۔بابوسر،تھک،داریل تانگیراورفیری میڈو،پھنڈر،یاسین درکوت اور اشکومن مترم دان میں بھی برف برف کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

برف باری سے جہاں علاقے کے قدرتی حسن میں اضافہ ہوا۔وہیں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ شہریوں کومشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے.  شندوٹاپ پربرف باری سے ٹریفک کانظام معطل ہے۔دیگرمقامات پر بھی رابطہ سڑکیں بند ہیں اورزندگی کا نظام مفلوج ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔