تہران( 24نیوز ) پاکستان کےلئےایران کے نئےسفیرسیدمحمدعلی حسینی کے نام کی منظوری دیدی گئی۔
ضرور پڑھیں:ناصر جمشید نے سپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر لیا
سفارتی ذرائع کے مطابق نئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان پہنچیں گےجبکہ پاکستان میں ایرن کےسبکدوش ہونےوالےسفیر مہدی ہنر دوست آئندہ ہفتے کے اختتام پر واپس ایران لوٹ جائیں گے,جہاں وہ ایرانی وزارت خارجہ میں اہم ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہناتھا کہ پاکستان کے لیے نامزد نئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی پہلے اٹلی میں بطور ایرانی سفیر ذمہ داریاں نبھا رہے تھے, سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست چار برس پاکستان میں ایران کے سفیر رہے۔
ضرور پڑھیں: قومی بچت کی اسکیموں میں سرکایہ کاری بڑھ گئی