حکومتی اتحادی جماعتوں کا نوازشریف کوغیرمشروط باہربھجوانے مطالبہ

حکومتی اتحادی جماعتوں کا نوازشریف کوغیرمشروط باہربھجوانے مطالبہ


لاہور( 24نیوز )حکومت کی اتحادی جماعتوں نےبھی سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کوغیرمشروط طورپرعلاج کیلئےباہربھجوانےکامطالبہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق حکومت کی اتحادی جماعتیں بھی کہنےلگی ہیں کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کوعلاج کیلئےفوری طورپربیرون ملک بھیجاجائے،اسپیکرپنجاب اسمبلی اورحکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کےسینئررہنماچودھری پرویزالہٰی نےکہاوزیراعظم عمران خان کوبتادیاہےکہ میاں نوازشریف کوکچھ ہوگیا توالزام حکومت پرآئےگا۔

ایم کیوایم پاکستان نےبھی میاں نوازشریف کوغیرمشروط طورپرعلاج کیلئےباہر بھجوانےکامطالبہ کردیا، قومی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئےامین الحق کاکہناتھاکہ نوازشریف کوعلاج کیلئےفی الفور بیرون ملک بھجوایاجائے۔

ایم کیو ایم رہنما امین الحق کا کہناتھا کہ پروڈکشن آرڈرسےمتعلق بھی مؤقف واضح ہے،تمام گرفتاراراکین کےپروڈکشن آرڈرجاری کئےجائیں۔