کراچی، مردے کے اکاؤنٹ سے اربوں کی ٹرانزیکشن

کراچی، مردے کے اکاؤنٹ سے اربوں کی ٹرانزیکشن


کراچی(24نیوز) رکشے اور فالودہ والے کے بعد اب مردہ بھی ارب پتی ہونے لگے, کراچی کا ایک ایسا شہری جس کے مرنے کے بعد اس کے نام کے جعلی اکاونٹ میں 4 ارب 60 کروڑ روپے منتقل کئے گئے۔

ارب پتی،  مگر مرنے کے بعد, کراچی کے علاقے شادمان ٹاون کے رہائشی اقبال آرائیں کو اس دنیائے فانی سے گزرے بھی 3 برس بیت گئے مگر اقبال آرائیں کے مرنے کے بعد معلوم ہوا کہ ان کے چار اکاونٹس میں 4 ارب 60 کڑور رپے کی منتقلی ہوئی ہے .تحقیقاتی اداروں کے مطابق اقبال آرائیں کے نام کے تین مختلف بینکس میں چار جعلی اکاونٹس کھلوائے گئے جہاں اربوں روپے آئے اور چلے گئے۔

جعلی بینک اکاونٹس کی تحقیقات جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے شروع کردی ہیں۔ اس سے قبل کراچی میں سرکاری ملازمہ، رکشہ ڈرائیور اور فالودہ بیچنے والے شہریوں کے جعلی اکاونٹس میں اربوں کی ٹرانزیکشنز سامنے آچکی ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔