خوش فہمیاں دم توڑ گئیں، ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

خوش فہمیاں دم توڑ گئیں، ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا


اسلام آباد(24نیوز) روپے کی بے قدری کا سفردوبارہ شروع ہوگیا، ڈالرایک روپیہ 32 پیسے مہنگاہوگیا، برطانوی پونڈ، یورو، جاپانی ین،  چینی یو آن سب مہنگے ہوگئے۔

مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے تک کی کمی دیکھی گئی،  تاہم اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک روپے 32 پیسے کے اضافے سے 133 روپے 25 پیسے ہو گئی، یورو ایک روپے 57 پیسے مہنگا ہو کر 154 روپے 39 پیسے جبکہ برطانوی پونڈ 78 پیسے مہنگا ہو کر 175 روپے 19 پیسے کا ہو گیا۔

جاپانی ین کی قیمت دو پیسے کے اضافے سے ایک روپے 19 پیسے اور یوآن کی 20 پیسے کے اضافے سے 19 روپے 24 پیسے ہو گئی۔  ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک روپے 30 پیسے کے اضافے سے 133 روپے 30 پیسے ہو گئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔