واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کرنیکا فیصلہ

واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کرنیکا فیصلہ


24نیوز: مقبول ترین میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے 'ڈیلیٹ فار ایوری ون' فیچر میں بڑی تبدیلی متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

واٹس ایپ نے یہ فیچر گزشتہ برس متعارف کروایا تھا، جس کے ذریعے ابتدا میں صارفین اُن پیغامات کو 7 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے تھے،  جو غلطی سے سینڈ ہوگئے ہوں، بعدازاں ان پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ ایک گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز تک بڑھا دیا گیا تھا۔اور اب کمپنی اس فیچر میں ایک بڑی تبدیلی لانے پر غور کر رہی ہے۔