آزادی مارچ،مولانا فضل الرحمان کا شہباز شریف،بلاول سے ملاقات کا فیصلہ

آزادی مارچ،مولانا فضل الرحمان کا شہباز شریف،بلاول سے ملاقات کا فیصلہ


اسلام آباد(عثمان خان)جمعیت علماء اسلام (ف)کے زیر اہتمام حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا معاملہ، مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بلاول بھٹو اور شہباز شریف سے ملاقاتیں کرینگے، شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقاتیں رواں ہفتے ہونگی،ملاقاتوں میں آزادی مارچ سے متعلق حتمی مشاورت ہوگی،ملاقاتوں کےلئے جے یوآئی ف،پیپلزپارٹی ن لیگ میں آج رابط متوقع ہے ۔

نیشنل پارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ ہوگیا، سینیٹر میر حاصل بزنجو اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج شام چھ بجے اسلام آباد میں ملاقات ہوگی،ملاقات میں آزادی مارچ سمیت دیگر امورپرمشاورت ہوگی ، ملاقات میں مولانا فضل الرحمان میر حاصل بزنجو کو آزادی مارچ پر اعتماد میں لیں گے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer