آئی سی سی نے 8سالہ پروگرام کا اعلان کردیا

 آئی سی سی نے 8سالہ پروگرام کا اعلان کردیا


دوبئی(24 نیوز) بھارتی اعتراضات مسترد، آئی سی سی نے 8سالہ پروگرام کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ہمت دکھا دی۔بھارتی اعتراضات کو مستردکرتے ہوئے آئندہ 8سال کے لیے پروگرام کا اعلان کردیا گیا۔2023 سے 2031 تک مردوں اورخواتین کی کرکٹ کے آٹھ آٹھ میگا ایونٹس ہوں گے اس کے علاوہ مردوں اورخواتین کی کرکٹ میں انڈر19 کرکٹ کے بھی چارچار ایونٹ ہوں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پہلی بارخواتین کی انڈر19کرکٹ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔2021 میں انڈر نائنٹین ویمن کرکٹ کا پہلا ورلڈ کپ کھیلا جائے گا۔اس کے علاوہ مردوں کی کرکٹ میں 50 اوورز کا ایک نیا ایونٹ بھی متعارف کرایا جائے گا۔اس ایونٹ میں رینکنگ کی ٹاپ کی چھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

آئی سی سی نے ویمن کرکٹ کے فروغ کیلئے انعامات کی رقم میں 320 فیصد کا بڑا اضافہ بھی کردیا۔ویمن کرکٹ کی ایونٹس میں انعامی رقم میں مجموعی طورپر26لاکھ امریکی ڈالرکا اضافہ کیا گیا ہے۔آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو 10لاکھ اوررنراپ کو5لاکھ امریکی ڈالر ملیں گے، 2021 ورلڈکپ کی انعامی رقم میں بھی 15لاکھ امریکی ڈالراضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer