کوئٹہ، ڈبل روڈپربم دھماکہ، 1 اہلکار شہید 10 افراد زخمی

کوئٹہ، ڈبل روڈپربم دھماکہ، 1 اہلکار شہید 10 افراد زخمی


کوئٹہ (رضوان سعید) کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈپرپولیس گاڑی کے قریب دھماکےسے ایک اہلکارشہیدہوگیا۔ دھماکے میں چاراہلکاروں سمیت دس افراد زخمی بھی ہوئے۔

کوئٹہ میں دہشتگردوں کا وار،  ڈبل روڈ کے علاقے میں پولیس گاڑی کے قریب زوردار دھماکے میں 1اہلکار شہید جبکہ4اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ مصروف ترین شاہراہ ڈبل روڈ زور دار دھماکے سے لرز اٹھی، دھماکے سے 4گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

دھماکے میں زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جائے وقوعہ کا دورہ کرنے آئے صوبائی وزیر داخلہ میرضیا لانگو کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer