امریکہ میں فلورنس نے تباہی مچادی

امریکہ میں فلورنس نے تباہی مچادی


فلوریڈا( 24نیوز )ایشیا اور امریکا کے بیش تر ساحلی علاقے سمندری طوفانوں کی زد میں ہیں امریکا میں فلورنس طوفان نے تباہی مچا رکھی ہے اور جنوب مشرقی ایشیا میں منگ گھٹ طوفان سے لاکھوں شہری نقل مکانی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
امریکا میں سمندری طوفان فلورنس کی تباہ کاریاں جاری، شمالی کیرولائنا میں مختلف حادثات میں ماں اور بچے سمیت6افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے،سمندری طوفان سے سیکڑوں افرادمحصور ہیں، 168کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی نے درخت اکھاڑ دیے،7لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں،،،طوفان کے دوران پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں،،،طوفان کے ا?ج شمالی امریکا میں داخل ہونے کا امکان ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
منگ گھٹ طوفان بھی جنوب مشرقی ایشیا کے ساحلوں سے ٹکرا گیا ، فلپائن کے بعد طوفان جنوبی چین ، ویت نام اور لاﺅس کا رخ کرے گا،منگ کھٹ طوفان پہلے ہی گوام میں کافی تباہی پھیلا چکا ہے جہاں وسیع علاقے میں گھر تباہ اوربجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا،فلپائن میں بیس لاکھ لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔