رم جھم پھوار نے کراچی والوں کے ویکنڈ کا مزہ دوبالا کردیا

رم جھم پھوار نے کراچی والوں کے ویکنڈ کا مزہ دوبالا کردیا


کراچی ( 24 نیوز ) شہر قائد میں بادلوں اورٹھنڈی ہواؤں نے موسم سہانا بنادی،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع ابر آلود رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں نے بسیرا کر لیا ،جس کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے، موسم کا لطف اٹھانے شہری سیر کو نکل پڑے۔گزشتہ 3روز سے موسم ابر آلود ہے، فرحت بخش ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی نے موسم کا مزہ اور بھی دوبالا کر دیا ہے، تاہم کراچی والوں کو بادلوں کے کھل کر برسنے کا شدت سے انتظار ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغرب سے چلنے والی ہوائیں 12 سے 28 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہے گا, کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔