کراچی میں اہم ویکسین ناپید ،شہریوں کو بڑی بیماری کا خطرہ

کراچی میں اہم ویکسین ناپید ،شہریوں کو بڑی بیماری کا خطرہ


کراچی (24 نیوز) شہرکے تین بڑے سرکاری اسپتالوں میں  روزانہ کتے کے کاٹے سو سے ڈیڑھ سو مریض لائے جارہے ہیں، مگرسہولت میسرنہ ہونے کے باعث مریض اور لواحقین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث جہاں شہری خوف کا شکار ہیں، وہیں اسپتالوں میں سگ گزیدگی سے متاثرہ افرادکے لیے ویکسین بھی ناپید ہوچکے ہیں۔جبکہ پرائیویٹ اسپتال علاج کی مد میں مریض سے چالیس سے پچاس ہزار روپے وصول کررہے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سول اسپتال میں 56 ، جناح اسپتال میں32 اور انڈس اسپتال کورنگی میں 11 مریضوں کوعلاج کے لیے لایا گیا۔

 واضح رہے کہ سگ گزیدگی کے باعث متاثرہ مریض کو ابتدائی طور پر ویکسین کے دو ڈوز فراہم کیے جاتے ہیں تاہم شہرکے تین بڑے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کیلئے یہ سہولت میسر نہیں ہے۔