چاند کی پرائیویٹ سیر، اب خواب نہیں حقیقت

چاند کی پرائیویٹ سیر، اب خواب نہیں حقیقت


24نیوز: اسپیس ایکس کمپنی نے چاند کی سیر کرنے کیلئے خاص بگ فیلکن راکٹ تیار کرلیا ہے۔ 

  چاند کی سیر کرنا اب خواب نہیں حقیقت ہوگا کیوں کہ اسپیس ایکس کمپنی کا تیار کردہ خاص بگ فیلکن راکٹ ایک مسافر کو چاند کی سیر کروانے جارہا ہے۔اسپیس ایکس نے اس کا باقاعدہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی نے ایک پرائیویٹ مسافر سے معاہدہ کیا ہے، جو بی ایف راکٹ میں چاند کے ارد گرد سیر کرے گا۔

اسپیس ایکس نے لکھایہ عام انسانوں کے لیے اہم قدم ہے، جو خلاء کا سفر کرنا چاہتے ہیں، 17 سمتبر کو معلوم ہوگا کہ اس سفر پر کون اور کیوں جارہا ہے. چاند کا یہ سفر کون کرے گا، اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔اسپیس ایکس کے مطابق اب تک صرف 24 انسان چاند پر جاسکے ہیں اور 1972 کے اپولو مشن کے بعد سے کسی نے بھی چاند کا سفر نہیں کیا۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔