بیگم جوبولے وہ رائٹ، شعیب ملک نے بیوی کے حکم پرسرجھکا دیا

بیگم جوبولے وہ رائٹ، شعیب ملک نے بیوی کے حکم پرسرجھکا دیا


دبئی(24نیوز) بیگم جوبولے وہ رائٹ، کرکٹرشعیب ملک نےنئی" لک "اپنی بیوی ثانیہ مزرا کے نام کردی۔

جی ہاں شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کی خواہش پراپنا حلیہ بدل لیا، نئے حلیے میں ویڈیوکے ساتھ سوشل میڈیاپرپیغام بھی جاری کردیا، کہتے ہیں بیگم جوبولے وہ رائٹ، یہ اسٹائل  ثانیہ مرزا آپ کے لیے ہے۔

شوہر کا نیا حلیہ دیکھ کرثانیہ مرزابھی خوشی پھولے نہ سمائیں،ٹویٹرپیغام میں کہا شعیب ملک جلد گھر آجائیں اب انتظار مشکل ہے، ثانیہ مرزا نے دودن پہلے شعیب ملک کومس کرتے ہوئے انہیں جلدی لوٹنے کا کہا لیکن ساتھ انہوں نے حلیہ بدل کر آنے کا کہا، جس پرشعیب ملک حکم بجا لائے۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔