ڈولفن اہلکاروں کانوجوان پر تشدد



( 24نیوز )کیولری پل پر ڈولفن اہلکاروں نے کاغذات نہ ہونے پر موٹرسائیکل سوار نوجوان پر تھپڑ برسا دئیے، آجی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث‌ اہلکاروں‌ کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق  صوبائی دارالحکومت لاہور میں شہریوں پر پولیس تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ کیولری پل پر ڈولفن اہلکاروں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا, تشدد کے واقعہ کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی جس میں ڈولفن اہلکاروں کو موٹرسائیکل سوار نوجوانوں پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تشدد کے بعد موٹرسائیکل سواروں کو تھانہ نصیر آباد میں بند کر دیا, آئی جی پنجاب نے معاملے کا نوٹس لے لیا، ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں، ملوث اہلکاروں کی معطلی کے بعد انکے خلاف انکوائری شروع ہو گئی ۔