پاکستان پیپلزپارٹی آرٹیکل 149 کے خلاف ڈٹ گئی

 پاکستان پیپلزپارٹی آرٹیکل 149 کے خلاف ڈٹ گئی


 کراچی(24 نیوز) آرٹیکل کے ممکنہ نفاذ کے خلاف کراچی سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں، پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سندھ دھرتی کا بٹوارہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

 پاکستان پیپلزپارٹی آرٹیکل 149 کا ممکنہ نفاذ کسی صورت قبول کرنے کوتیار نہیں۔ آرٹیکل کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی سڑکوں پرآگئی، کراچی میں پریس کلب کے باہربڑا مظاہرہ کیاگیا،صوبائی جنرل سیکریٹری سندھ وقارمہدی نے مظاہرے کی قیادت کی،آرٹیکل 149 کے خلاف مظاہرے میں پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے۔

مظاہرے سے خطاب میں وقار مہدی اوردیگرکا کہنا تھا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، پیرپگاڑا پالیسی واضح کریں وہ وفاق کے ساتھ ہیں یا سندھ کے ساتھ؟ 

حیدرآباد میں بھی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی،شرکاء نے وفاقی وزراء کے خلاف نعرے بازی کی۔شرکاء کا کہنا ہے کہ کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

آرٹیکل 149 کے ممکنہ نفاذ کیخلاف ٹھٹھہ میں ضلعی پارٹی صدرصادق میمن کی قیادت میں ریلی کے شرکا نے ضلع آفس سے رکشہ اسٹاپ تک مارچ کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا سندھ دھرتی کا بٹوارہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

خیرپور میں آرٹیکل 149کے خلاف جیلانی ہاؤس سے پریس کلب تک احتجاج ریلی نکالی گئی۔احتجاجی ریلی میں جیالوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

سجاول میں بھی پیپلزپارٹی نے آرٹیکل 149 کے خلاف احتجاج کیا۔رکن سندھ اسمبلی ہیرسوہونے مظاہرے کی قیادت کی۔مظاہرے کے شرکا نے وفاق کو آرٹیکل 149 کونہ چھیڑنے کا مشورہ دیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer