تیسری جی بی چیمپئن لیگ کی اسلام آباد میں افتتاحی تقریب

تیسری جی بی چیمپئن لیگ کی اسلام آباد میں افتتاحی تقریب


اسلام آباد (24نیوز) گلگت بلتستان ٹیلنٹ ایکسپلورنگ سوسائٹی نے گلگت بلتستان کی وادیوں میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے تیسری جی بی چیمپئن لیگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جس میں جہاں گلگت بلتستان کے فنکاروں نے خوب رنگ بکھیرے وہیں روایتی لباس میں ملبوس بچوں کی پرفارمنس بھی سب کو بھائی۔
وفاقی دارالحکومت میں گلگت بلتستان ٹیلنٹ ایکسپلورنگ سوسائٹی کی جانب سے تیسری گلگت بلتستان چیمپئن لیگ کی افتتاعی تقریب کی مناسبت سے روایتی دھنوں کے ساتھ کلچر شو کا اہتمام کیا گیا جس میں گلگت بلتستان کے نوجوان فنکاروں اپنے فن کا خوب مظاہرہ کیا۔ راولپنڈی اسلام آباد کی فضاوں میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے نوجوان کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی ملک کا سرمایا ہوتے ہیں اور گلگت بلتستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،تقریب میں موجود بچوں نے بھی پرفارم کر کے اپنی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔
تقریب میں گلگت بلتستان کے سیاسی اور سماجی شخصیت کے ساتھ ساتھ نوجوانوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور فنکاروں کے ساتھ ساتھ خود بھی رقص کیا۔