انسانی حقوق کمیشن کا اقلیتوں پر تشدد کے واقعات پر اظہار تشویش

انسانی حقوق کمیشن کا اقلیتوں پر تشدد کے واقعات پر اظہار تشویش


کراچی( 24نیوز ) پاکستان میں سال 2017 میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق کمیشن برائے انسانی حقوق نے رپورٹ جاری کردی، کمیشن نے مذہبی اقلیتوں پرتشدد کے
پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے سال 2017 میں ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 2017 میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد میں کمی نہ ہو سکی، رپورٹ کے مطابق مذہب کی تضحیک سے متعلق تشدد اور مشتعل ہجوم کے حملوں میں اضافہ ہوا۔ حکومت نے تضحیک مذہب کے الزامات میں امتیازی قانونی کاروائیوں کے حق میں صفائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے نتیجے میں ہونی والی ہلاکتوں میں کمی تو ضرور ہوئی لیکن مذہبی اقلیتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں جیسے ا?سان اہداف پر حملوں میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے سال وکلا اور ججوں کے درمیان کشیدگی میں شدت آئی۔

نواز شریف،مریم نواز کی تقاریر نشر کرنے پرعبوری پابندی عائد
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستانی پاسپورٹ دنیا بھر میں سفر کے حوالے سے دوسرا ناپسندیدہ پاسپورٹ رہا۔