سکولزایجوکیشن کی نااہلی، 22 ہزار ایجوکیٹرز تنخواہوں سے محروم


لاہور(24نیوز) سکولز ایجوکیشن کی نااہلی،22 ہزار ایجوکیٹرز 2ماہ سے تنخواہوں سے محروم،سکولز ایجوکیشن کی نااہلی حد سے پار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سکولزایجوکیشن کی نااہلی حد سے پار ہو گئی۔22ہزارایجوکیٹرز2ماہ سےتنخواہوں سےمحروم ہیں۔ واضح رہے کہ تنخواہوں سےمحروم ایجوکیٹرزمیں لاہورکے1600اساتذہ بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ  محکمہ خزانہ نےنئےبھرتی ہونیوالےایجوکیٹرز کو تنخواہیں دینےسےانکار کر دیا۔ جبکہ حکومت نےاساتذہ کےسکیلز1 جنوری سےاَپ گریڈکردیئےتھے۔ محکمہ تعلیم نےایجوکیٹرز کو پرانےگریڈزکےمطابق آرڈرز جاری کردیئے۔ گریڈ14کےاساتذہ کوگریڈ9اورگریڈ15کےاساتذہ کوگریڈ14کےآرڈزجاری کر دیئے گئے۔ محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ تنخواہیں لینی ہیں تونئےگریڈزکےمطابق آرڈرز لائیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلی سندھ کا اچانک لیاری سکول کا دورہ
 
دوسری جانب  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم گرما کیلئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار آج سے تبدیل کردیئے ہیں۔لڑکیوں کے سکول 7 بج کر 30 منٹ پر کھلیں گے اور چھٹی سوا 1 بجے ہوگی۔لڑکوں کے سکول 7 بج کر45 منٹ پر کھلیں گے اورانہیں چھٹی ڈیڑھ بجے ہوگی۔جمعہ کےروز لڑکیوں کو ساڑھے11 اور لڑکوں کو پونے 12 بجے چھٹی ہوگی۔ ڈبل شفٹ سکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 7 بجے شروع ہو گی اور چھٹی 12 بجے ہوگی۔دوسری شفٹ 12 بج کر 30 منٹ پر لگے گی اور چھٹی 5 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔