ڈگری نہ ملنے پر 3ہزار طلبہ کا پی ایم ڈی سی کیخلاف احتجاج


اسلام آباد(24نیوز) بیرون ملک سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرکے آنے والے طلبا شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ امتحان نہ لئے جانے پر طلبا پی ایم ڈی سی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان فارن میڈیکل گریجوئٹس کئی ماہ سے سراپا احتجاج ہیں۔ تین ہزار طلباء ڈگری نہ ملنے پر شدید پریشان ہیں۔متاثرہ طلبا کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی کی جانب سے امتحان نہیں لیا جارہا وہ در بہ در ہورہے ہیں۔ نہ تعلیم مکمل ہورہی ہےنا پریکٹس کر سکتے ہیں۔طلبا کے ساتھ احتجاج میں ان کے والدین بھی شریک تھے، والدین کا کہنا تھا کہ دو سال ہوگئے امتحان نہیں ہورہا۔ نا ہی سرٹیفکیٹ دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سکولزایجوکیشن کی نااہلی حد سے پار ہو گئی

عدالت سے بھی رجوع کیا لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے۔پی ایم ڈی سی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ وہ بچوں سے کوئی زیادتی نہیں کر رہے۔ بعض ناگزیر وجوہات کے باعث امتحان میں تاخیر ہوئی۔ جلد امتحانات کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔