پی سی بی کا ناروا سلوک، یونس خان خوار ہو گئے


 24نیوز:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان پی سی بی لیول تھری کوچنگ کورس کئے بغیر کراچی واپس چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق این سی اے انتظامیہ نے یونس خان سے کہا کہ وہ ایک سینئر منیجر کے کمرے میں ایک رات رہ لیں یونس خان کورس کئے بغیر ہی کراچی واپس روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:اگر سپریم کورٹ کی عمارت بھی غیرقانونی ہے تو گرا دی جائے: چیف جسٹس
 
یونس خان کوچنگ کورس کیلئےلاہور آئےتھے۔ پی سی بی قومی ہیرو کے ساتھ نارواسلوک سے بازنہ آیا۔ یونس خان پھرپاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہوگئے۔   کہتے ہیں ای میل کرکے خودبلایا۔ لیکن نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کمرہ تک نہیں دیا گیا وہ احتجاجا واپس جا رہے ہیں۔ اس سے قبل سابق کرکٹرز اور اپنے ہی کپتان مصباح کے کہنے پر یونس خان صرف اپنے فیصلے پر غور کرنے کا اشارہ ہی دیتے ہیں تو اودھم مچا دیا جاتا ہے حالانکہ ضرورت بھی پاکستان کو تھی۔ یونس کو نہیں۔

یوں سالہا سال کی ناراضگی کے باوجود جب یونس خان اچھے انداز میں رخصت ہونا چاہتے تھے تو انھیں یہ موقع بھی نہیں دیا گیا۔ اور پھر جب مکی آرتھر عثمان سمیع الدین سے یہ کہتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے مسائل نے ان کی راتوں کی نیند اڑا رکھی ہے تو سمجھ یہ نہیں آتی کہ جن کو مسائل کا حل نکالنا ہے اگر وہی بے خواب راتوں کا شکار ہیں تو سوالوں کے جواب کون دے گا۔