سلمان خان، رجنی کانت آمنے سامنے آ گئے


24نیوز : بالی وڈ کے سلطان سلمان خان اور تامل انڈسٹری کے لیجنڈ رجنی کانت آمنے سامنے آ گئے۔

 جی ہاں، یہ دلچسپ خبر آپ کو حیران ہونے پر مجبور کر دے گی کہ بالی وڈ اداکار سلمان خان اور میگا اسٹار رجنی کانت کی فلموں کا رواں سال عیدالفطر پر باکس آفس پرٹکراؤ ہوگا۔

دبنگ خان نے اعلان کیا تھا کہ ان کی فلم ’ریس 3‘ کی نمائش 2018 میں عیدالفطرکےموقع پر کی جائے گی۔ رجنی کانت نے سلومیاں سے مقابلہ کی ٹھان لی ہے۔

 یہ بھی پڑھئے: مقبوضہ کشمیر میں مسلمان بچی سے زیادتی و قتل کیخلاف آواز اٹھانے پر کرینہ کو کڑی تنقید کا سامنا 

بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت کی فلم ’کالا‘ 24 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی لیکن فلمسازوں نے تامل فلم انڈسٹری میں ہڑتال کے باعث فلم کی نمائش مؤخر کرتے ہوئے 15 جون کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلم کی نمائش کی تاریخ تبدیل ہونے سے سلمان خان کی ’ریس 3‘ اور رجنی کانت کی "کالا" میں کڑا مقابلہ ہوگا۔