جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے قیام کیلئے صوبائی اسمبلی میں قراردادیں جمع

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے قیام کیلئے صوبائی اسمبلی میں قراردادیں جمع


لاہور ( 24نیوز ) جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کے لیے قراردادیں جمع کرا دیں۔

24نیوز کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی سردار نصر اللہ دریشک اور مخدوم ہاشم جوان بخت کی جانب سے جمع کروائی جانے والی قراردادوں میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کا مطالبہ کرے اور نئے صوبہ کی تشکیل کے لیے علمی اقدامات بھی کرے۔

یہ بھی پڑھئے: نواز شریف،مریم صفدر، وزیر اعظم کی تقاریر نشر کرنے پرعبوری پابندی عائد 

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرار نصر اللہ دریشک اور مخدوم جوان بخت نے کہا کہ نئی مردم شماری میں پنجاب کا صوبہ گیارہ کروڑ آبادی کا حامل ہو چکا ہے۔ جنوبی پنجاب میں بے روزگاری اور بنیادی سہولتوں کی کمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے باتیں کر رہی ہیں۔ حکومت اپنی مدت پوری ہونے سے قبل جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنا دے۔