پشاور؛سکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلیا، تمام دہشتگرد ہلاک

پشاور؛سکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلیا، تمام دہشتگرد ہلاک


پشاور (24نیوز) پشاورکےعلاقےحیات آبادمیں ایک مکان میں دہشتگردوں کی موجودگی پرسیکورٹی فورسز نے 17 گھنٹے سے جاری مکمل کرلیا، آپریشن میں تمام دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک پولیس اے ایس آئی شہید اور ایک اہلکار زخمی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ حیات آباد میں سیکورٹی فورسز   نے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کر کے آپریشن مکمل کرلیا، آپریشن کے دوران ایک پولیس اے ایس آئی قمر عالم شہید اور ایک اہلکار زخمی ہوا،  آپریشن پولیس اور آرمی کے جوانون نےمل کر  کیا، قبل ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ دہشتگرد گھر کی بیسمنٹ اور فرسٹ فلور پر موجود تھے، آپریشن کو مکمل کرنے کے لئے سیکیورٹی فورسز نے کے اہلکار ڈرون کیمرے سےمدد حاصل کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی موجودگی کال ٹریس سے ہوئی،گھر میں موجود دہشتگردوں نے ساتھی کو کھانے لانے کا کہا، جس کے بعد سکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے اور ان کے خلاف آپریشن شروع کیا، آپریشن میں گراؤنڈ فلور کلئیر کر دیا گیا، دہشتگرد گھر کی پہلی منزل پر موجود ہیں، گھر میں فیملی نہیں ہے، بلڈنگ حجرے کے طور پر استعمال میں تھی۔

سی سی پی او پشاور قاضی جمیل نےآپریشن ایریا کا دورہ کیا تھا اور کہا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف اپریشن آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے،جوانوں نے بہتر حکمت عملی سے عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا، اطراف کے ایرایا کو  بھی  کلئیرکرلیاگیا ہے،دہشت گرد جس مکان میں موجود ہیں وہاں بالائی منزل میں آپریشن جاری ہے، 3 سے 4 دہشت گرد ابھی بھی مکان میں موجود ہیں اور وقفے وقفے سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں۔