وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا


 اسلام آباد(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، وزیر خزانہ اسد عمر کابینہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات پر بریفنگ دیں گے ،وزیر اعظم عمران خان کابینہ کو دورہ ایران اور دورہ چین سے متعلق آگاہ کریں گے ۔

کابینہ ملک کی سیاسی، معاشی صورتحال اور ادویات کی قیمتوں سے متعلق امور کا جائزہ لے گی، ٹیکس ایمنیسٹی سکیم بھی کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا وفاقی کابینہ کرتارپور راہداری میں "پاکستانی ثقافتی مرکز" کے قیام کے لئے جگہ متعین کرنے کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ ملک بھر میں 2020-2019 سیزن کےلئے گندم کی خریداری کی منظوری دے گی ،وفاقی کابینہ چیئرمین فیڈرل لینڈ کمیشن کی تقرری کی منظوری دے گی، کابینہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ڈیپوٹیشن مدت میں توسیع کی منظوری دے گی، چئیرمین اوگرا اور ممبران کی تنخواہ کے حوالے سے کابینہ کے فیصلہ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا وزارتوں، ڈویژنوں میں تعیناتیوں کے لئے ریکروٹنگ و ٹیسٹنگ ایجنسی کی ہائرنگ کے طریقہ کارکا جائزہ لیا جائے گا ،صوبائی کاوئنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکوشن ایجنسی بنانے کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کی ڈیپوٹیشن میں توسیع کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ کو ملک میں رائج نظام تعلیم و تعلیمی اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی، وزارت تعلیم و تربیت ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی دے گی کابینہ دوبئی میں جرم کے مرتکب نعمان حنیف کو یو اے ای حکومت کو حوالے کرنے کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ انفارمیشن کمیشن کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری دے گی، کابینہ اویکوٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کے ننکانہ صاحب ،سندھ اور گلگت بلتستان میں تین ایڈیشنل ممبران کی تعیناتی کی منظوری دےگی۔

کابینہ پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کےلئے ڈپٹی ڈی جی فنانس کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی منظوری دے گی، کابینہ بلغاریہ اور پاکستانی نشینل میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی منظوری دے گی، کابینہ ملک میں موجود وفاقی حکومت کی خالی جائیدادوں کو فروخت کرنے کا جائزہ لے گی، وزارت دفاعی پیداوار کی سمری پر قانونی و آئینی احکامات دینے کا جائزہ لیا جائے گا کابینہ پاک بوسنیا جوائنٹ اکنامک کمیشن کے قیام کے پیشگی فیصلہ کی منظوری دے گی ۔وفاقی کابینہ چیئرمین پی ٹی وی بورڈ کی نامزدگی اور گزشتہ فیصلوں کی منظوری دے گی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer