خوفناک ٹریفک حادثہ، 11 افراد جاں بحق

خوفناک ٹریفک حادثہ، 11 افراد جاں بحق


بلوچستان ( 24نیوزمستونگ میں لک بائی پاس کے قریب مسافر ویگن اور ٹرک آپس میں ٹکراگئے،حادثے میں گیارہ افراد جاں بحق  اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں لک بائی پاس کے قریب مسافر ویگن اور ٹرک آپس میں ٹکراگئے جس کے باعث 11 افراد جاں بحق اور متعددزخمی ہوگئے ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

چھیپا ذرائع کاکہنا تھا کہ حادثے کی شکار ویگن کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی، جیسے ہی  مستونگ میں لک بائی پاس کے قریب پہنچی تو سامنے سے آنے والےٹرک سے ٹکراگئی جس کے باعث 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے،حادثہ سڑک پرپھسلن کےباعث پیش آیا۔