شہباز شریف کا کم ازکم تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ

شہباز شریف کا کم ازکم تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ


لاہور(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا ،کہتے ہیں کہ مہنگائی اور افراط زر کے پیش نظر کم ازکم تنخواہ اٹھارہ ہزار روپے کی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی میں ریکارڈ اضافے اور رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر فوری طورپر تین ہزار روپے تنخواہ میں اضافہ کیاجائے،یہ اضافہ سرکاری اور نجی تمام ملازمین کو دیاجائے، عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ایک لاکھ روپے تک ماہانہ کمانے والوں کی تنخواہ میں بیس فیصد فوری اضافہ کیاجائے، یہ اضافہ نجی اور سرکاری دونوں شعبہ جات کے ملازمین کو دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی اور افراط زر کی شرح ہمارے دور میں 47 سال میں کم ترین تین فیصد تھی آج مہنگائی اور افراط زر کی شرح 9.4فیصد ہوچکی ہے ،ان حالات میں غریب اور تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے پس چکا ہے، فوری ریلیف نہ دیا گیا تو عوام کے لئے ماہ صیام گزارنا ممکن نہیں ہوگا، حکومت غریب، مزدور اور تنخواہ دار مڈل کلاس طبقات کا احساس کرے اور بے حسی کا مظاہرہ نہ کرے عوام کے لئے ایک وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer